مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونگے دینگے: فردوس عاشق

      مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونگے دینگے: فردوس ...

  

 لاہور(این این آئی)معاون خصوصی وزیر اعلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا ہفتہ رحمت اللعالمین منانے کا اقدام قابل تحسین ہے، یہ محفل ان لوگوں کے لئے واضح پیغام ہے جو ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمینؓ کے چوتھے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں عالمی بین المذاہب مشائخ و علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ واضح ہو گیا کہ سب عاشقان رسول حرمت رسولؐ پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ آپؐ کے متعین کردہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔حکومت کا محور پسے ہوئے طبقات کو مراعات یافتہ افراد کے برابر لانا ہے۔ حکومت پنجاب ریاستی امور کی انجام دہی میں ریاست مدینہ سے رہنمائی لے رہی ہے۔ پنجاب کے تعلیمی نصاب میں شان اقدس اور سیرت طیبہؐ پر مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو مغرب کے بجائے اسوہ حسنہؐ کی تقلید کرنی چاہئے۔ حکومت پنجاب نے 25 کروڑ روپے کے وظائف دیئے تاکہ طلبا سیرت طیبہؐ سے متعلق موضوعات پر تحقیقی مکالہ جات اور ریسرچ کریں اور دنیا کے سامنے اسلام اور سیرت نبوی کا اصل چہرہ پیش کیا جائے۔ ہمارے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مغرب کی جانب سے اسلام کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈہ کا جواب دیں۔اقوام متحدہ حرمت رسول ؐ  پر کوڈ آف کنڈکٹ طے کریدنیا میں انبیا اکرام کی توہین کرنے والوں کو یکساں سزائیں تجویز کی جائیں 

 فردوس عاشق 

مزید :

صفحہ اول -