ایف اے ٹی ایف کی 27میں سے 21شرائط پوری کر د یں،حماد اظہر
فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی 27میں سے 21شرائط پوری کر دی گئی ہیں جبکہ باقی 6بھی فروری تک پوری کر دی جائیں گی عمران خان کی قیادت میں صرف ڈھائی سال کی مدت میں ڈوبتی معیشت کو ترقی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے اور اب ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے فیسکو کے اعداد وشمار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 2018ء میں 200ٹیکسٹائل ملین اور ہزار وں لومیں بند تھیں جبکہ آج تمام ملیں پوری استعداد کار کے مطابق چل رہی ہیں۔ محرم کے دن نکال کر اب صنعتی یونٹ 334دن مسلسل چلے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا کے واحد راہنما ہیں جنہوں نے بروقت فیصلے کر کے صنعتوں کو کھولا اور آج اس کے ثمرات مل رہے ہیں۔ مشکل حالات کے باوجود حکومت نے صنعتوں کو کرونا کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے ریلیف پیکج دیا۔ تعمیرات کیلئے مراعاتی پیکج اور ٹیکس فری بجٹ دیا گیا جبکہ موبائل اور آٹو موبائل انڈسٹری کیلئے پیکج بھی دیئے گئے۔
حماد اظہر