ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے گردے میں پتھری کی تصدیق کر دی

     ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے گردے میں پتھری کی تصدیق کر دی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ لیگی قائد کے گردے میں پتھری کی تصدیق ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل گردے میں تکلیف کے باعث نواز شریف کو  ویسٹ لندن اسپتال لے جایا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلڈ ٹیسٹس اور سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال کا وزٹ کیا تھا۔تاہم یہی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نواز شریف کا کئی بار گردوں کا اسکین اور معائنہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکین اور معائنے سے نواز شریف کے گردے میں پتھری کنفرم ہوئی ہے جبکہ رپورٹس میں نواز شریف کے گردے کے نارمل کام نہ کرنے کی بھی تصدیق ہوئی۔ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج انڈورلوجسٹس کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے۔نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو نواز شریف کو مزید علاج کے لیے اسپتال داخل کیا جاسکتا ہے۔

 نواز شریف 

مزید :

صفحہ اول -