بدعنوانی کا خاتمہ ترجیح، ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پرگامزن،چیئرمین نیب 

  بدعنوانی کا خاتمہ ترجیح، ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پرگامزن،چیئرمین ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)   چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی اپناتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، تمام افسران قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مکمل تیاری کے ساتھ نیب کے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی بھرپور طریقے سے پیروی کے لئے اپنی کوششیں کریں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال  نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن نیب ہیڈکوارٹر کے آپریشنز ڈویژن کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ نیب کے آپریشنز ڈویژن اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو قانونی معاونت حاصل ہو تاکہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، تحقیقات اور مقدمات کی قانون کے مطابق معزز عدالتوں میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بھرپور طریقے سے پیروی کی جاسکے۔ تجربہ کار قانونی مشیروں، سپیشل پراسیکیوٹرز کو شامل کرکے پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کی گئی ہے، گواہوں کے حوالے سے ایک طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے اور اس کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں، پراسیکیوشن ڈویژن کی مستقل مشاورت، نگرانی اور کارکردگی کے تجزیے کی وجہ سے احتساب عدالتوں میں مجموعی طور پر سزا کا تناسب تقریبا 68.8 فیصد ہے جو ریکارڈ کامیابی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ 

جاوید اقبال

مزید :

صفحہ اول -