فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت سے روک دیا

  فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت سے روک دیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے  مطابق  تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے دوران محسن داوڑ سے مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ آپ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کس سیاسی جماعت  سے شریک ہوتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آپ کی جماعت پی ٹی ایم سیاسی جماعت نہیں،نہ ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کی پارٹی آپ کو تسلیم بھی نہیں کرتی اور آپ سے  لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام دیگر پارٹیوں نے اپنے مشترکہ جواب میں کہا کہ ہم نے محسن داوڑ کو اجلاس میں آنے کی دعوت نہیں دی۔جس پر محسن داوڑ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت سے شریک ہوتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آپ کے سربراہ شریک ہوتے تو بات قابل قبول تھی، آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -