شائقین کا انتظار ختم‘ 5 ویں تھل جیپ ریلی آج سے شروع

 شائقین کا انتظار ختم‘ 5 ویں تھل جیپ ریلی آج سے شروع

  

ملتان‘ مظفرگڑھ (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار) شائقین کا انتظار ختم ہوگیا‘ پانچویں تھل جیپ ریلی کا آغاز نومبر سے ہو رہا ہے، چوتھی جیپ ریلی کے فاتح چودھری آصف فضل اپنے ٹائیٹل کا دفاع کریں گے، مظفرگڑھ میں میگا سپورٹس ایونٹ پانچویں تھل جیپ ریلی کا آغاز آج سے 22 نومبر تک مظفرگڑھ اور لیہ کے صحرا میں ہو رہا ہے، 105 کلومیٹر طویل ٹریک مکمل ہو چکا ہے ملک کے مایہ ناز ریسر اس جیپ ریلی میں شریک ہو رہے ہیں اور 105 کلو میٹر اونچے نیچے دشوار صحرائی(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

 ٹریک پر گاڑیاں دوڑا کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ریلی کا آغاز مظفرگڑھ میں ہیڈ محمدوالا کے مقام پر چھانگا مانگا ٹیلے سے ہو گا اور اختتام لیہ کی تحصل چوبارہ میں ہو گا ملک کے نامور ریسر صاحبزادہ سلطان،نادر مگسی،رونی پٹیل اور دیگر جیپ ریلی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ گزشتہ جیپ ریلی کے فاتح چودھری آصف فضل اپنے ٹائیٹل کآ دفاع کریں گے اس موقع پر تھل میلہ منعقد کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا تقریب تقسیم انعامات 22 نومبر کو جم ہال فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں منعقد ہو گی۔ گزشتہ روز بھی ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی اشعر اقبال ملک نے چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ کیا اس موقعہ پر مظفر گڑھ اور لیہّ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی اشعر اقبال ملک نے بتایا گیا ہے کہ 105کلومیٹر کے لگ بھگ روٹ پر آج سیریلی کی سرگرمیاں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ تین روزہ پانچویں تھل جیپ ریلی کے مہمان اور نامور ریسرز چھانگا مانگا پہنچنا شروع ہوگئے۔ نادر مگسی اور دیگر ریسرز نے چھانگا مانگا ٹیلہ کے آس پاس اپنے مہمانوں اورٹیکنیکل ٹیموں کے ہمراہ ٹینٹوں کا شہر آباد کردیا جبکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)نے حکومتی ایس اوپیز پرعملدرآمد کے لیے اپنے عملے کو بھی تعینات کردیا ہے۔ٹی ڈی سی پی حکام کی طرف سے ریسرز کو کم سے کم مہمان اپنے ہمراہ لانے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔پروگرام کے مطابق آج سے شروع ہونے والی تین روزہ تھل جیپ ریلی کے لیے رجسٹریشن، ٹیگنگ، ٹیکنیکل انسپکشن، ریسرز اور نیوی گیٹرز کا چیک اپ اور کوالیفائنگ راؤنڈ آج ہوگا جبکہ 21نومبر کو سٹاک کیٹیگری اور خواتین ریسرز کی گاڑیوں کی ریس اور 22نومبر کو موڈیفائیڈ گاڑیوں کی ریس اور بائیکرز کے درمیان بھی پہلی دفعہ علیحدہ ٹریک پر ریس ہوگی۔ بعدازاں رات کو فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کااعلان اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی۔

جیپ ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -