نوجوانوں کو فنی تعلیم دیکر ہنرمند بنایا جائے‘ رضا حیات ہراج

 نوجوانوں کو فنی تعلیم دیکر ہنرمند بنایا جائے‘ رضا حیات ہراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کبیروالا(نامہ نگار) بیروزگاری ہمارے ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے،فنی تعلیم کو فروغ دیکر معاشرے سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، فنی تربیت انسان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اسے باعزت روزگار کمانے کے قابل بناتی ہیں،ان خیالات کا اظہارسابق وزیر مملکت بیرسٹر محمد رضا حیات ہراج نے جناح کالج آف ٹیکنالوجی کبیروالا کی سالانہ12ویں تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ملکی معیشت اتنی توانا نہیں ہے کہ کروڑوں بے روزگار نوجوانوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لے اور سب کو روزگار فراہم کر دے۔ بیروز گاری کے مسئلے پر قابو پانے کا ایک ہی حل ہے کہ نوجوانوں کو فنّی تعلیم و تربیّت فراہم کرکے انھیں ہنر مند بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جناح کالج آف ٹیکنالوجی کبیروالا کی فنی تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں خدمات قابل ستائش ہیں،جو شاندار تعلیمی نتائج حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ مہمان خصوصی سابق چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضاسرگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فنی تعلیم یافتہ ہنرمندنوجوان ایک تو کبھی بے روزگار نہیں رہ سکتا اوردوسرا یہ کہ ہنر مندی کی تعلیم سفارت کاری کی دنیا میں ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے،موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم ہے،ہروہ ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے،جس نے فنی مہارت حاصل کی ہے۔سالانہ تقریب انعامات سے معروف ماہر تعلیم ملک صفدر حسین تھہیم،منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمدعتیق جٹ،پرنسپل باسط الرحمان بھٹی،ہیڈماسٹر چوہدری عرفان علی،نسیم عباس سہو،منظر عباس،حاجی ظفر اقبال تبسم،مطیع الرحمان خان نیازی،صداقت حسین بھٹی،چوہدری قیصر عباس سہو،نعمان حسن،حفیظ سعیدی،میاں محمود احمد صدیقی،قاضی محمد اکمل،سجاد اکبر شاہ،ملک عمر طارق،مہر قیصر ندیم،منظر عباس ملک محمد اسماعیل،مہر یوسف ہنجرا،غضں فر عباس،ملک احمد رضا،رحمان علی،محمد عفیف،محمد عاقب،اظہر حسینب اور دیگر نے خطاب کیاجبکہ کالج ہذا کے طلباء وطالبات اخلاقی خاکے ٹیبلو،ملی نغمات پیش کئے اور خوب داد سمیٹی۔آخر میں مہمانا ن خصوصی نے اساتذہ اور کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
رضا حیات