عرس تقریبات پر پابندی‘ خواجہ غلام  فرید کوریجہ کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ  اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات‘ذرائع

 عرس تقریبات پر پابندی‘ خواجہ غلام  فرید کوریجہ کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ ...

  

 راجن پور(تحصیل رپورٹر) سرائیکستان صوبہ محاذ کے کارکنوں نے خانوادہ فرید سربراہ سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ کی قیادت میں کچہری (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

چوک راجن پور میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔قبل ازیں مٹھن کوٹ پولیس نے خواجہ غلام فرید کوریجہ کے قافلے کو تھانہ کوٹ مٹھن کے سامنے روک لیا اور انہیں واپس جانے پرمجبور کیا ان کا قافلہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں جا رہا تھا ایک گھنٹہ بعد ڈی ایس پی راجن پور آئے اور غلام فرید کوریجہ کو تھانے جانے پر مجبور کیا تاہم کچھ دیر بعد پولیس وہاں سے غائب ہو گی۔اسسٹنٹ کمشنر راجن پور دربار فرید پر خواجہ غلام فرید کوریجہ سے مذاکرات کرتے رہے اور انہیں تمام پروگرام کرنے کی آفر کی ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے نیشنل کانفرنس میں ایک ہزار افراد کو شرکت کرنے کی بھی اجازتِ دینے کی آفر کر دی خواجہ غلام فرید نے ایس او پیز کے تحت تمام پروگرام کرنے اور زائرین کو عرس کی تقریبات میں شرکت کی اجازت مانگی ان کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا گیا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواجہ غلام فرید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے کہا کہ وہ سرائیکی خطہ سے محبت کا ثبوت دیں۔

پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -