ممبر صوبائی اسمبلی شاہدہ حیات کا جہانیاں کا دورہ‘ وومن ونگ تحصیل آفس کا افتتاح
اڈا پل 14(نامہ نگار) جہانیاں میں ممبر صوبائی اسمبلی شاہدہ حیات ڈاکٹر زیب النسا کے گھر پہنچ گئیں‘ ایم پی اے نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع خانیوال زیب النسا کے ہمراہ پی ٹی آئی وومن ونگ تحصیل آفس کا افتتاح کر(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈاکٹر زیب النسا ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے تحصیل جہانیاں میں وومن ونگ آفس بنایا۔افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی خانیوال کی ممبر صوبائی اسمبلی شاہدہ حیات،ضلعی صدر زاہدہ فاطمہ،جنرل سیکرٹری ضلع خانیوال شمائل شاہ و دیگر خواتین نے شرکت کی۔ایم پی اے شاہدہ حیات نے وومن ونگ دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر زیب النسا نے کہا میں گذشتہ دس سال سے پی ٹی آئی کیلئے کام کر رہی ہوں خواتین کے بڑھتے ہوئے مسائل کو دیکھتے ہوئے پہلی بار تحصیل میں ہم نے ہر گاوں میں خواتین کی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور ان کمٹیوں کی سربراہی وومن ونگ تحصیل آفس کرے گا تاکہ خواتین کو درپیش مسائل فوری حل کروائیں۔وومن ونگ آفس خواتین کے مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچائے گا بعد ازاں ایم پی اے شاہدہ حیات نے ڈاکٹر زیب النسا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا ایم ایس اسپتال ڈاکٹر عمر غوری اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر آشر سے ملاقات کی اور ہسپتال میں درپیش مسائل کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی آخر میں شاہدہ حیات اپنی ٹیم کے ہمراہ محمد اسلم رحمانی کے گھر گئیں جہاں انکے فرزند شہباز اسلم نے شاہدہ حیات کو جہانیاں کے بڑھتے ہوئے مسائل بارے بتایا۔
افتتاح