اسلامیہ یونیورسٹی‘ پاکستان سائنٹیفیک  اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن کے درمیان  اسلام آباد میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

 اسلامیہ یونیورسٹی‘ پاکستان سائنٹیفیک  اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن کے ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپوراور پاکستان سائنٹیفیک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سنٹر کے درمیان انفارمیشن سائنس میں تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

اس سلسلے میں پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سنٹر ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سائنٹیفیک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شیخ نے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق دونوں ادارے معلومات کی دستیابی اور رسائی کے لیے قومی سطح کے خود مختار انفارمیشن ریسورسیز سنٹر کے قیام کے لیے اشتراک کرینگے۔لائبریری اور انفارمیشن کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی افرادی قوت کے استعداد کارمیں اضافہ کے لیے سیمینار اور کانفرس منعقد کیے جائے گے۔دونوں ادارے اہم ترین تکنیکی معلومات کے باہمی تبادلہ کے لیے اقدامات کرینگے۔ پیٹینٹ سروس ڈیٹا انفارمیشن سنٹراور قومی سائنس لائبریری کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرینگے۔پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی چیئر پرسن لائبریر ی اینڈ انفارمیشن سائنس نے MoUکے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اداروں کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

دستخط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -