ڈیرہ غازیخان: قومی احتساب بیورو  کے زیر اہتمام تقریری مقابلے‘ مشاعرہ  حنیف پتافی اور دیگر شخصیات کی شرکت

ڈیرہ غازیخان: قومی احتساب بیورو  کے زیر اہتمام تقریری مقابلے‘ مشاعرہ  حنیف ...

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کو انصاف کی پاسداری کے لیے خود مختاری حاصل ہے جس کا (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

واضع ثبوت یہ ہے کہ نہ صرف پبلک بلکہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ حکومتی اعلیٰ عہدوں پر فائز بھی افراد اس کے کٹہرے میں کھڑے ہوئے ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرہ اور تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام ”سبق پڑھ صداقت کا شجاعت کا عدالت کا“ کے عنوان سے مشاعرہ اور خود احتسابی وقت کی پکار کے عنوان سے تقریری مقابلے ہوئے جس میں چارو اضلاع کے کالجز سے طلبہ و طالبات اریج خان، انیلہ عقیل، اریبہ، محمد صابر، سائرہ یونس، محمد ناصر، حمنا معراج، سنان عثمانی، نوشین اقبال، عائشہ لغاری، صوفیہ بتول و دیگر نے حصہ لیا ججز کے فرائض عمران حیدر، صابر جروار اور چاروں اضلاع سے منتخب پروفیسرز نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت حنیف پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شان مصطفی ؐ جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے اور مغربی ممالک یہ سن لیں کہ انکے نازیبا خاکوں جیسی اوچھی حرکات سے ہمارے جوش و جذبات مزید ابھر جاتے ہیں آپؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے نیب کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے عمدہ مشاعرہ اور تقریرکرکے شرکا کے دلوں کو نیا جذبہ پیدا کیا ہے وہ اپنی کوشش کو جاری رکھیں ان سے قبل ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ ڈویژن پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ وطن کی مٹی بڑی ذرخیز ہیں ان ٹائیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس انہیں پلیٹ فارم کی ضرورت ہے اور انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے بچوں نے اتنی رقت آمیز اور درد بھرے انداز میں انصاف کی پاسداری اپنے جذبات کو پیش کیا جس سے ان کا دل بھر آیا انہوں نے کہا کہ جو طلبہ و طالبات اس تقریب میں پوزیشن حاصل کریں گی وہ انشاء اللہ بہت جلد ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن کے پوزیشن ہولڈرز سے مقابلہ کریں گے اس لیے اپنی صلاحیتوں میں بہتر ی لائیں آخر میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر عزیز اللہ غوری نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام طلبہ جو اس پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں وہ آگے جا کر بھی مزید کامیابیاں سمیٹیں گے بعدازاں مہمان خصوصی مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد اور پرنسپل کالج ہذا پروفیسر عزیز اللہ غوری کے ہمراہ مشاعرہ میں پہلی پوزیشن پر اریج خان، محمد صابر کو دوسری اور محمد ناصر کو تیسری اسی طرح تقریری مقابلوں میں عائشہ لغاری کو پہلی، صوفیہ بتول کو دوسری اور سمیرا بی بی کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دئیے۔ تقریب میں چیئر مین مارکیٹ کمیٹی محمد رفیق اعوان پروفیسر زاہد رسول، منور حسین جتوئی، فوکل پرسن پروفیسر اسلم جتوئی، پروفیسر نعیم اللہ، پروفیسر عمر سیال، محمد عقیل رضا، حماد خان ترین، محمد ارشد، محمد جنید و دیگر سٹاف ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ادھر مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان کے چڑیا گھر میں زیبرا کی آمد بچوں کی دلچسپی کا مرکز بنے گی موجودہ حالات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تفریحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی  انہوں نے یہ بات وائلڈ لائف پارک کے معائنہ کے دوران کہی اس موقع پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے زیبرا اوردیگر جانوروں و پرندوں کے بارے میں بریفنگ دی دریں اثنا مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے رات گئے ڈیرہ غازیخان شہر کا دورہ کیا انہوں نے شہزاد کالونی روڈ پر سیوریج کی تنصیب کا جائزہ لیا انہوں نے مین لائن کی صفائی اور ڈرین بنانے کے احکامات جاری کیے ڈپٹی چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل، اسسٹنٹ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمران جتوئی، ملک محمد حسین، توقیر خٹک اوردیگر موجود تھے۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -