حکومت کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی‘ فخر امام 

حکومت کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی‘ فخر امام 

  

  کبیروالا(نامہ نگار) ملکی معیشت کی ترقی کسانوں کی خوشحالی کے بغیر ممکن نہیں ہے،حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے،وزیر اعظم کی اولین ترجیح غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے، حکومت گندم کی ضروریات کے مطابق وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آٹے اور گندم کی قیمتوں کو قابو رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام نے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر میاں خالد محمود کھوکھر کی قیاد ت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

خان کے ساتھ گزشتہ دنوں ہونیوالی ملاقات میں اشیائے خوردو نوش کی دستیابی، زراعت کے شعبے میں جدید بیج ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور کسانوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز بھی زیر غور آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان زرعی معیشت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ہمارے جی ڈی پی کا 40 فیصد براہ راست زرعی معیشت سے جڑا ہے، چین کی سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کو استعمال کرکے پاکستان اپنی زرعی پیداوار کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔اس موقع پر میاں محمد یعقوب جھنڈیر،سردار نعیم ارشد خان سیال،سردار ظفر احمد خان سیال،ملک شوکت عباس تھہیم،محمد افضل خان اور دیگر بھی بھی موجود ہیں۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -