صادق آباد: ڈاکو ناکہ‘ لوٹ مار‘ تعاقب پر فائرنگ‘ محنت کش جاں بحق 

  صادق آباد: ڈاکو ناکہ‘ لوٹ مار‘ تعاقب پر فائرنگ‘ محنت کش جاں بحق 

  

صاد ق آباد(نمائندہ خصوصی)صادق آباد نوازآباد کے قریب 10مسلح افراد ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے مزاحمت پر دیہاتی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق نواز آباد کے قریب گزشتہ روز 10مسلح افراد نے مقامی آبادی میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل چھین لیا اہل علاقہ کے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائر کھول دیئے جس کے نتیجے میں ایک دیہاتی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ڈاکو ٹریکٹر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

ملتے ہی ڈی پی او اسد سرفراز موقع پر پہنچ گئے ایس ڈی پی او سرکل پولیس صادق آباد حافظ خضر زماں نے ڈی پی او کو وقوعہ بارے آگاہ کیا،ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

محنت کش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -