رحیم یار خان: کرونا بے قابو‘ متعدد افراد میں وائرس کی تصدیق‘ گھروں میں قرنطینہ
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں خاتون سمیت متعدد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی‘ ضلع رحیم یارخان میں کورونا کے وار جاری ہیں مزید ایک خاتون سمیت متعدد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں راجن پور کی (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
رہائشی 41سالہ صائمہ رانیجناح پارک کا 37سالہ وسیم اکرم اور سیٹلائیٹ ٹان کے 42سالہ عرفان حبیب شامل ہیں جنہیں شیخ زاید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرکے وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے صائمہ رانی کو RYK ہسپتال میں قرنطینہ کردیا جبکہ دو مریضوں کو محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے حکومتی ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیامحکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1312اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1195بتائی جاتی ہے۔جبکہ10 چک کا 21 سالہ نعمان شیخ واہن 31 سالہ عدیل الرحمنرحمت کالونی کا 52سالہ محمد اکرام اور زمیندارہ کالونی کا 50 سالہ مختیار احمد کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا۔
قرنطینہ