ملتان میں کریک ڈاؤن شروع‘ کرونا ایس  او پیز کی خلاف ورزی پر 7 دکانداروں کو رگڑا

 ملتان میں کریک ڈاؤن شروع‘ کرونا ایس  او پیز کی خلاف ورزی پر 7 دکانداروں کو ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سب رجسٹرار احمد نوید بلوچ نے  سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالخالق ناصر اورڈاکٹر کاشف الرحمان کا شہر کا وزٹ کیا اور چوک کمہارانوالہ اور دیگر (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔کورونا ایس او پیز پر عملدر نہ کرنے 7 دکانداروں پر11ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔انہوں نے فروٹ و سبزی منڈی میں آڑھتیوں کے نمائندوں سے بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بارے ملاقات کی۔آڑھتیوں کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے گلگشت ایریا میں مختلف ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے بند بوسن ایریا میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ کی  میڈیکل سٹور میں کرونا ایس او پیز نہ اپنانے  پر اسے  وارننگ جاری کی۔پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے مختلف میرج ہالز اور مارکیز میں کورونا ایس او پیز پرعملدر آمد کی پڑتال کی۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -