ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکے‘ چوریاں‘ شہریوں کو بھاری نقصان

ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکے‘ چوریاں‘ شہریوں کو بھاری نقصان

  

ملتان (وقا ئع نگار)چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ صدر جلالپور پہر والہ کے علاقہ راواں والا کھوہ میں 8 نامعلوم مسلح افراد مرتضی احمد (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

کے گھر داخل ہوئے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنایا اور گھر سے 5 لاکھ روپے نقدی اور 8 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔شاداب کالونی ملتان میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار حاجی نا صر کو روکا اور گن۔پوائنٹ پر اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے۔راواں بائی پاس پر نامعلوم افراد نے سہیل سے 50۔ہزار رو پے چھین لئے۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد جمشید کے بھانے سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی بھینس چوری کر کے لے گئے۔مخدوم رشید سے معیز کے 3 لاکھ ما لیت کے جانور چوری ہو گئے۔تھانہ شا ہ شمس کے علاقہ قاسم پور کالونی میں نامعلوم افراد نے محی الدین کی ہمشیرہ سے مو بائل فون چھین لیا۔گلگشت سے واسع اور کامران کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نقشبند کا لو نی میں نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر ریاض اور اسکی اہلیہ سے 19 ہزار روپے نقدی اور ساڑھے تین تولہ سونا چھین لیا۔نشتر ہسپتال سے اطہر اور بلال کے مو بائل فون چوری ہو گئے۔صدر بازار سے سینٹری انسپکٹر خادم حسین کا مو بائل فون چوری ہو گیا۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -