پیپلز پارٹی حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم  لے گی‘ علی حیدر گیلانی کا ردعمل

   پیپلز پارٹی حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم  لے گی‘ علی حیدر گیلانی کا ردعمل

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین کی گیلانی ہاؤس میں 30نومبر یوم تاسیس اور جلسہ عام کے سلسلہ میں تفصیلی گفتگو ہوئی(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

 اس موقع پر علی حیدر گیلانی نے کہ اکہ 30نومبر کا جلسہ روکنے کی کوشش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی پی ڈی ایم جلسہ کی میزبانی کرتے ہوئے کورونا کی موجودہ لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں گے اور جلسہ کی تاریخی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اگر حکمرانوں کی کسی سازش کے تحت اپوزیشن تحریک روکنے کی کوشش کی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا اور پورے ملتان کو جلسہ گاہ بنا دیا جائے گا امید ہے کہ حکمران عوامی رد عمل دیکھتے ہوئے جلسے کی اجازت دیں گے انہوں نے کہا کہ حکمران اپوزیشن اتحاد اور عوام کے ردعمل سے سخت پریشان ہیں حکمران ٹولے نے عوام کو سبز باغ دکھا کر اربوں کا آٹے چینی کی مد میں ٹیکہ لگایا غیر منتخب حکمران ٹولہ عوام پر عذاب بن چکا ہے حکمران ہر ادارے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کررہے ہیں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں حکمرانوں سے عوام کی لوٹی دولت کا حساب لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ حکمرانوں کی دھوکہ دہی پوری قوم کے سامنے آ چکی ہے پی پی پی اب حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لے گی ملاقات کے موقع پر پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے رابطہ سیکرٹری عبدالرؤف خان لودھی بھی موجود تھے 

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -