حضور اکرمؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ شاہینہ نجیب کھوسہ کا محفل میلاد سے خطاب
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ حضور اکرمؐ کی تعلیمات مبارکہ قیامت تک کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں بھٹکی ہوئی انسانیت کو جب بھی راستہ ملے گا آپؐ کی تعلیمات کے ذریعے ہی ملے گا۔آپؐ شفیع روز جزا (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل میلادؐ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپؐ کی بعثت سے قبل پوری دنیا میں اندھیروں کا راج تھا۔آپؐ دنیا میں تشریف لائے تو ہر طرف روشنی ہو گئی۔بے سہاروں کو سہارا مل گیا اور سکتی ہوئی انسانیت نے سکھ کا سانس لیا۔ انسان کو خود شناسی اور خدا شناسی کا شعور نصیب ہوا۔ڈاکٹر شاہینہ نجیب نے مزید کہا کہ آج کی دنیا جن مسائل کا شکار ہے ان کا واحد حل آنحضور ؐ کی تعلیما ت اطہر کی پیروی میں پوشیدہ ہے۔یہ دنیا آج بھی آپ ؐ کی تعلیمات مبارکہ پر عمل کر کے امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پروفیسر طاھرہ بخاری نے کہا کہ آپ ؐ کی آمد سے عدل و انصاف کی روشنی عام ہوئی۔آپ ؐ نے مساوات انسانی کا بے مثال نظام قائم کیا اور انسان کو جینے کا سلیقہ اور ضابطہ حیات عطا کیاجس پر عمل کر کے نہ صرف اس کی دنیا کی زندگی کامیاب ہوسکتی ہے بلکہ آخرت بھی سنور سکتی ہے۔
مشعل راہ