گستاخانہ خاکوں کیخلاف لودھراں‘ خانیوال  میں ریلیاں‘ فرانسیسی صدر کے پوسٹر نذر آتش

 گستاخانہ خاکوں کیخلاف لودھراں‘ خانیوال  میں ریلیاں‘ فرانسیسی صدر کے ...

  

لودہراں‘ خانیوال (نمائندہ پاکستان) جمعیت علما اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لودہراں کے زیراہتمام حضورؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ریلی  نکالی گئی۔ریلی کا اآغاز جامعہ الرحمن نز د واپڈا دفتر ملتان روڈ سے کیا گیا۔ریلی براستہ غوثیہ چوک (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

پریس کلب پہنچی۔پریس کلب کے سامنے خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ریلی اوراحتجاجی مظاہرہ سے سید سعید احمد کاظمی ممبر صوبائی شوری نائب امیر جمعیت علما اسلام لودہراں،مفتی عبدالغفور امیر جمعیت علما اسلام تحصیل لودہراں، ملک عبدالرؤ ف جنرل سیکرٹری جے یو آئی لودہراں،مولانا محمد مرتضی امیر عالمی مجلس ختم نبوت لودہراں،مولانا محمد عبدالرحمن،مولانا حبیب الرحمن مدنی،مفتی محمد عثمان،مفتی عبدالصمد،و دیگر علما کرام نے خطاب کیا۔ گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج جاری تحریک اتحاد مسلم کے زیر اہتمام چوک جسونت نگر سے احتجاجی ریلی کا آغاز ہو ا ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ مقررین نے فرانس کے طرف سے نبی آخر الزمان کے خاکے جاری کرنے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانسی صدر کو فوری گرفتار کیا جائے اور پاکستان میں استعمال ہونے والی اشیاء کا فوری بائیکارٹ کر کے پاکستان میں موجود سفارتخانہ بند کر دیا جائے او رفرانس سے اپنا سفیر فوری واپس بلوایا جائے اور وزیر اعظم پاکستان امت مسلمہ کو یکجا کر کے فیصلہ کن موقف اختیار کر ئے اس ریلی میں تحریک اتحاد مسلم پاکستان کے مرکزی چیئر مین سردار نوید اللہ خان، محمد سعید صدیقی، حبیب اللہ گڈ گور،چوہدری حسیب، سمیت درجنوں افراد موجود تھے مظاہرین نے فرانس کے صدر کی تصویر کو بھی آگ لگائی او رنعرہ بازی کی۔

گستاخانہ خاکے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -