سٹیٹ بینک‘ کسٹم حکام ایکسپورٹرز کو آسانیاں فراہم کریں‘ افتخار علی شاہ 

  سٹیٹ بینک‘ کسٹم حکام ایکسپورٹرز کو آسانیاں فراہم کریں‘ افتخار علی شاہ 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)  ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ری مشن برائے ایکسپورٹ پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سینیئر نائب صدر ایوان سید افتخار علی شاہ نے کہا کہ کسٹمز حکام اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کورونا کے باعث عالمی سطح پر رونما ہونے والی کاروباری تبدیلیوں اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسپورٹرز کو ریلیف سہولیات اور آسانیاں فراہم کریں تاکہ (بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے اور ملک کو زرمبادلہ ملتا رہے انہوں نے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت اس حوالہ سے بذریعہ سیمینار ورکشاپس ممبران کی آگاہی کے لیے وقتا فوقتا انعقاد کرتا رہتا ہے اور اسی سلسلہ میں ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ری مشن برائے ایکسپورٹ پر کسٹمز حکام کی جانب سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ہے جس سے مستفید ہو کر ممبران اپنی ایکسپورٹ کو ان قوانین کی روشنی میں ڈھال سکیں گے اور حکومت کی جانب سے ملنے والے ریلیف سے آگاہی حاصل کرسکیں گے سیمینار سے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز پیرزادہ محمد عمر قاسمی نے شرکاء سیمینار کو ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ری مشن برائے ایکسپورٹ پر بذریعہ ملٹی میڈیا مختلف سگمنٹ پر تفصیلی اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ رول 296کے تحت حکومت فرنس آئل،کوئلہ برائے انرجی پروڈیوس کے لیے ڈیوٹیز میں رعائیت دے رہی ہے جبکہ مینگو سیزن میں راء میٹریل برائے پیکنگ پر بھی ڈیوٹی فری کی سہولت مہیا کررہی ہے اور ان پر ان ڈائریکٹ ڈیوٹیز کا اطلاق کیا ہے انہوں نے اسی طرز کی مزید شقوں پر تفصیلی شرکاء سیمینا ر کو بریف کیا سیمینار میں اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز بینش رشید،نائب صدر ایوان میاں شفیع انیس شیخ،ممبر ایگزیکٹو باڈی مس عقیلہ اعجاز،صدر مینگو گروورز ایسوسی ایشن زاہد حسین گردیزی اور سیکرٹری محمد شفیق بھی موجود تھے 

افتخار شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -