اپوزیشن کا احتساب کرنیوالے پہلے اپنا دامن صاف کریں‘ افتخار خان
خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ' پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور مشیر مرزا شہزاد اکبر بھی شوگر ملز مالکان کو 400 ارب فائدہ پہنچانے والے سہولت کار نکلے ہیں اب قوم کپتان سے سوال کرتی ہے کہ کرپشن ' کرپشن کا جھوٹ بول کر عوامی ترجمانی کرنے پر اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والے پہلے اپنا دامن صاف کریں انہوں نے کہا (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
کہ ابھی تو بہت سارے انٹرویو میں انکشافات ہونا باقی ہیں جن میں کپتان اور ان کی کابینہ کے کرتوت عوام کے سامنے آ جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں تو عوام کی ترجمانی کی جا رہی ہے مگر حکمرانوں کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں اور ان کے اوسان کیوں خطا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا مہنگائی نے جینا دوبھر کردیا ہے اور عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکی ہے مگر نااہل حکمرانوں کو مہنگائی کا پتہ ہی نہیں انہوں نیکہا کہ یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جسے عوام کی بنیادی ضروریات کی خبر نہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج عوام باہر نکل چکی ہے کیونکہ نااہل کپتان کے بس میں ہی نہیں ملک چلانا۔وزیراعظم اور انکی نااہل کابینہ پہلے اپنے آپ پر لگے کرپشن کے دھبوں کا جواب دے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نااہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائی جائے انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہی عوام کی طاقت سے ملک کے اگلے وزیراعظم بنیں گے دریں اثنا ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے مہرراشدنصیرسیال' ملک عبدالرزاق جھانب' ملک اللہ واسایا'استاد فضل لنگاہ کے ہمراہ سب انجینئر ملک محمد ارشد کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
افتخار خان