وہاڑی: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 شادی ہال سیل 

وہاڑی: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 شادی ہال سیل 

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا آغازکر دیاگیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران متحرک ہوگئے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے متعدد شادی ہالوں کا وزٹ کیا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین شادی ہالوں کو(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

 سیل کر دیا فرید جوائے لینڈ میرج ہال، وہاڑی کیسل اور نواب مارکی کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدر ی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید ہدایات کے مطابق خلاف ورزیوں پر سخت کاروائی ہو گی کسی کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے تمام شادی ہالوں، مارکیٹوں، دفاترز اور عوامی مقامات پر سختی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ہال سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -