بہاولپور: ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی‘ اقدامات تیز 

  بہاولپور: ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی‘ اقدامات تیز 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ایک حکم نامہ کے تحت بہاول پور شہر کے علاقے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ، ہاشمی گارڈن، ماڈل ٹاؤن اے، سیٹ لائٹ ٹاؤن اور نیو صادق کالونی بہاول پور کو کورونا وائرس کووڈ-19 کے حوالہ سے ہاٹ سپاٹ ایریا قرار دیا ہے۔ اس حکم نامے کے تحت تمام مارکیٹس، شاپنگ مال ریسٹورنٹ، (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

سرکاری و نجی دفاتر28نومبر تک بند رہیں گے۔ اس سلسلہ میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگ زیب ملک، فوکل پرسن ڈاکٹر راؤ محمد ذاکر، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر رانا محمد یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عزمان چوہدری، ڈاکٹر حامد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ لوگوں کی جانیں محفوظ رہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس حکم نامے کے تحت ان علاقہ جات میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مال، ریسٹورنٹ، سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے۔ ان علاقہ جات میں سرکاری و نجی ٹرانسپورٹ پر لوگوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ضروری آمدورفت کے لیے ایک شخص کو ایک سواری کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔اسی طرح ان علاقہ جات میں ہرقسم کی سوشل، مذہبی اور دیگر مقاصد کے لیے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ان علاقہ جات میں گروسری سٹور، جنرل و کریانہ سٹور، آٹا چکی، فروٹ و سبزیوں کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپس 9بجے صبح سے 7بجے شام ہفتہ بھر کھلیں گے۔ تمام میڈیکل سروسز اور فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹری اور کلیکشن پوائنٹ، ہسپتال اور کلینک 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اسی طرح دودھ کی دکانیں، چکن اور گوشت، مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں صبح7بجے سے شام7بجے تک ہفتہ بھر کے لیے کھلی رہیں گی۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور ز کے صرف گروسری،فارمیسی سیکشن کھلے گے جبکہ دوسرے سیکشن بند رہیں گے۔

ہاٹ سپاٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -