دھنوٹ: دو ٹیچرز سمیت 5 افراد پر کرونا کا حملہ‘ لوگوں میں خوف 

دھنوٹ: دو ٹیچرز سمیت 5 افراد پر کرونا کا حملہ‘ لوگوں میں خوف 

  

 دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)کرونا نے بوائز ہائی سکول دھنوٹ اور شہر میں پنجے گاڑ لیئے۔ بوائز ہائی سکول کے مزید 2 اساتذہ اور شہر میں خاتون سمیت تین افراد کی رپورٹس پازیٹو آگئیں۔تین اساتذہ کی رپورٹیں پازیٹیو آنے کے باوجود محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران و ضلعی انتظامیہ نے سکول میں تاحال سپرے کرایا نہ حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں۔ تفصیل کے مطابق دھنوٹ شہر اور بوائز(بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

 ہائی سکول میں کرونا نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں۔ماسٹر اللہ وسایا کے بعد دو اور ٹیچروں جاوید اقبال ثاقب اور ماسٹر محبوب عالم کی رپورٹیں بھی پازیٹو آگئیں۔ ایک ہفتہ قبل اساتذہ کے سیمپل لے کر لیباٹری بھجوائے گئے تھے جن کی رپورٹس پازیٹیو آگئیں۔ جبکہ گزشتہ روز تک یہ دونوں ٹیچر کلاسیں لیتے رہے۔ ابھی کئی اساتذہ کی رپورٹ آنا باقی ہیں۔  طلباء کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ تین اساتذہ کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے باوجود تاحال بوائزہائی سکول میں سپرے کرائی گئی نہ دیگرحفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں۔ جس کی وجہ سے طلباء میں بھی کرو نا پھیلنے کا خدشہ ہے۔مزید تین افراد عرفان ولد خادم، عثمان ولد اظہر اورشبانہ جبیں کی رپورٹیں بھی پازیٹیو آ گئی ہیں۔ جس کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے تاحال شہر اورمتاثرہ گھروں میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

خوف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -