سندھ رینجرز پر سیریل حملوں اور اہلکاروں کے قتل میں  ملوث 4دہشتگرد گرفتار

    سندھ رینجرز پر سیریل حملوں اور اہلکاروں کے قتل میں  ملوث 4دہشتگرد گرفتار

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق سندھ ریوولوشن آرمی (بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

سے ہے، ملزمان کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں سارنگ عرف سہیل میرانی، بشیر احمد، انیس احمد اور خاوند بخش عرف سلیم سندھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 10 جون 2020 کو کامران چورنگی پر رینجرز موبائل پر دستی بم حملہ کیا، 10 جون کو ہی دوسرا حملہ رینجرز چوکی منزل ملیر میں کیا گیا، حملے میں 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی عمر شاہد کے مطابق 19 جون کو لیاقت آباد احساس پروگرام کے دفتر کے باہر رینجرز موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا، 19جون کو ہی گھوٹکی میں رینجرز موبائل پر دستی بم حملہ ہوا، حملے میں 2 رینجرز اہلکار اور ایک شہری شہید ہوئے۔8 جولائی کو بلاول شاہ نورانی سچل میں بیکری پر دستی بم حملہ کیا گیا، دستی بم حملے میں ریٹائرڈ رینجرز انسپکٹر عاشق علی شہید ہو گیا۔عمر شاہد نے بتایا کہ سندھ ریوولوشن آرمی کو ’را‘دہشتگردی کے لیے فنڈنگ کرتی ہے اور ایس آر اے کا کمانڈر سید اصغر علی عرف سجاد شاہ ہے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -