ہماری کوشش ہے کوئی بھی شکایت 60 روز میں نمٹا دی جائے: وفاقی محتسب

  ہماری کوشش ہے کوئی بھی شکایت 60 روز میں نمٹا دی جائے: وفاقی محتسب

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب اعلیٰ سید طاہر شہباز نے لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محتسب جیسے ادارے کی کوشش ہوتی ہے کہ شکایات پر مبنی درخواستوں کو 60 روز میں نمٹا دیں۔ انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

 وفاقی محتسب نے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار درخواستوں پر فیصلے سنا رکھے ہیں جن میں سے 17ہزار درخواستوں کا تعلق لاہور سے ہیں۔ سید طاہر شہباز نے کہا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں میں سے بیشتر درخواستوں کا تعلق بجلی سے متعلقہ کمپنیوں سے ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی محتسب 200 کے قریب وفاقی ایجنسیوں سے متعلق شکایات سن رہے ہیں اور وفاقی محتسب نے گزشتہ سال 74 ہزار شکایات کا ازالہ کیا تھا۔ 

 وفاقی محتسب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -