ملتان: سیف سٹی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے عملی اقدامات شروع 

ملتان: سیف سٹی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے عملی اقدامات شروع 

  

ملتان (وقا ئع نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ اس منصوبے کے  ذریعے جنوبی پنجاب کو کرائم فری بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سی سی ٹی کیمرے اور سرویلنس سسٹم نصب کرکے  کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے   ملتان کے زیر تعمیر  (بقیہ نمبر51صفحہ 6پر)

سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ڈولفن کے زیر تعمیر ہیڈکوارٹر کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا استقبال کیا اور بریفننگ دی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ بھی موجود تھے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی فوری تکمیل کیلئے حکومت پنجاب اور آئی جی آفس  سے خصوصی فنڈز طلب کئے جائیں گے جس کے بعد اپریل تک اس منصوبے کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ جدید پولیسنگ کی جانب اہم قدم ہے جرائم کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پولیس تمام ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔کیپٹن ر ظفر اقبال نے مزید کہا کہ ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب آفس کی عارضی طور پر  منتقلی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جبکہ سیف سٹی کمپلیکس میں پولیس ہسپتال اور نئے تھانے کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کرینگے۔اس موقع پر سی پی او محمد حسن رضا خان نے سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دیدریں اثناء ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بیک وقت جنرل ہولڈ اپ سے جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت پولیس افسران کو  سائلین سے براہ راست رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پولیس کا امیج بہتر کرنے کیلئے تھانہ ہی بنیادی اکائی ہے جس کے ذریعے عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑی ہے اس حوالے سے عوام میں بھرپور آگاہی بھی پیدا کی جارہی ہے پولیس کی تمام کمانڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا کے خلاف بھرپور حفاظتی انتظامات اختیار کئے جائیں۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -