فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن‘ 5 یونٹس سیل‘ جرمانے 

  فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن‘ 5 یونٹس سیل‘ جرمانے 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے111فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مضرصحت خوراک کی فروخت پر5فوڈیونٹس سیل جبکہ 83کوبہتری نوٹسز جاری کیے۔ ڈی جی خان میں ماشاء اللہ کریانہ سٹوراور میو کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔مزید(بقیہ نمبر52صفحہ 6پر)

 ڈی جی خان میں سجاد ٹیلرز شاپ کوگٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیاگیا۔ سجاد نامی درزی غیر قانونی طور پر گٹکا فروخت کررہاتھا۔دوران کارروائی 371ساشے گٹکا برآمد کرلیاگیا۔مزید برآں لیہ میں شیراز کریا نہ اور راجن پور میں یوسف کریانہ سٹور کوگزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیاگیا۔علاوہ ازیں راجن پور میں افضل کریانہ سٹورکو چائنہ سالٹ کی فروخت کرنے پر 30ہزار روپے جبکہ زائدالمعیاد فوڈآئٹمزکی سٹوریج پرمظفرگڑھ میں نیو کڑک ہوٹل کو 25ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ مزیدمظفرگڑھ میں تھل ویوریسٹورنٹ کو فریزرمیں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -