آج بچوں کا عالمی دن‘ واک‘ سیمینارز  اور دیگر تقریبات کی تیاریاں مکمل

   آج بچوں کا عالمی دن‘ واک‘ سیمینارز  اور دیگر تقریبات کی تیاریاں مکمل

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن ”یونیورسل چلڈرن ڈے“ منایا جائیگا۔ اس دن کے حوالے سے لاہور سمیت ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واک،سیمینارز اور دیگر(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

 تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین بچوں کی تعلیم وتربیت،شعور و آگہی کیلئے سماجی تنظیموں اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جبکہ اخبارات بچوں کے حقوق کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کرینگے اس دن ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی اسمبلی کے دوران خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو منایا جاتا ہے اقوام متحدہ نے1954ء کو تجویز پیش کی تھی کہ دنیا بھر کے ممالک 20نومبر کو بچوں کی فلاح و بہبود کے طور پر منائیں اس تجویز پر جنرل اسمبلی نے20نومبر1959ء کو بچوں کے حقوق کا ڈیکلریشن جاری کیاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

تیاریاں مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -