ایبٹ آباد آپریشن‘ اوبامہ کے انکشافات سیاستدانوں کیلئے لمحہ فکریہ‘ جمشید خان دستی
چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے" صحافیوں "سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر اوباما نے اپنی کتاب میں ایبٹ آباد آپریشن کے متعلق انکشافات کرکے ایٹمی (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)
طاقت رکھنے والے اسلامی ملک کے حکمرانوں کے مکروہ چہرے بے نقاب کردئیے ہیں, اوباما کا کہنا ہے کہ وہ اپریشن کے بعد پاکستان کے ردعمل سے خوف زدہ تھے مگر یہ جان کر حیرت ہوئی کہ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے کسی بھی ردعمل کا اظہار کرنے کی بجائے خوشی کا اظہار کیا۔جمشید دستی نے کہاکہ ایبٹ آباد میں حملہ اسامہ بن لادن پر نہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت‘ حمیت اور خود مختاری پر حملہ تھا اور پاکستان کو اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرنا چاہے تھا مگر کرپٹ حکمرانوں نے امریکی غلامی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔انہوں نے کہا کہ اوباما کے انکشافات منظر عام پرآنے کے بعد پاکستان کے سیاستدانوں کے گھنانے کردار پر پاکستان عوامی راج پارٹی شدید مذمت کا اظہار کرتی ہے اور میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نام خط میں ایبٹ آباد آپریشن کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے فل بنچ کی تشکیل کی استدعا کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ جوکہ موجودہ چئیرمین نیب نے مکمل کی تھی چھپا دی ہے مگر اوباما نے اپنی کتاب کے ذریعے حقائق پاکستانی قوم کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔
جمشید دستی