تیزاب گردی: مجرم کو عمر قید‘ 10 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم 

تیزاب گردی: مجرم کو عمر قید‘ 10 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے تیزاب پھینک کر شہری کو جھلسانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو تمام گواہوں کے بیانات اور پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر جلالپور پیر والا کے مطابق محمد عامر کے خلاف غلام مصطفی نامی شخص نے 20 مئی 2020 کو محمد سلیم پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج کرایا۔ تیزاب گردی سے محمد سلیم کا بازو بھی ناکارہ ہوا تھا۔ نسیم نامی شخص کی بیوی سکینہ بی بی پر بری نظر رکھتا تھا منع کرنے پر(بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

 رنجش پیدا ہوگئی اور شہری تیزاب گردی کا نشانہ بن گیا۔ تاہم عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عامر کو قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -