وکلاء کالونی کیلئے آواز بلند کرنا منشور میں  شامل‘ شیخ تنویر احمد ایڈووکیٹ کی بات چیت

       وکلاء کالونی کیلئے آواز بلند کرنا منشور میں  شامل‘ شیخ تنویر احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)  امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل شیخ تنویر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء جنوبی پنجاب کے ووٹ کا 
(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)
احترام کرکے ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں جو پاکستان بار کونسل میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرا سکیں، نوجوان وکلاء کے لیے اس وقت کوئی پالیسی نہیں ہے۔ وہ منتخب ہوکر نوجوان وکلاء کے لیے پہلے چھ ماہ کا وظیفہ مقرر کرائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پا کستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع کے پہلے دوسرے اور تیسرے سال میں نوجوان وکلاء کو اہل کمیشن مقرر کرانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، انڈین طرز پر بزرگ وکلاء کی پنشن کا قانون منظور کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔وکلاء کو درپیش ٹیکنیکل مسائل سے متعلق بھی بار کونسل سے مشاورت کریں گے۔ وکلاء کالونی کے لیے آواز بلند کرنا بھی منشور میں شامل ہے۔ اداروں میں بطور لیگل ایڈوائزر مقرر ہونے کے لیے 7 سال کے تجربے کی لازمی شرط کو ختم کرائیں گے تاکہ نوجوان وکلاء بھی فوری برسر روزگار ہوسکیں اور سینئرز کے ساتھ رہتے ہوئے ان کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ سیکھیں،  ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے والے نوجوان افراد وکالت کی بجائے کہیں نوکری کرنے پر مجبور ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ایل ایل بی ڈگری کرنے والوں کو تذلیل سے بچائیں اور وظیفے سمیت بار لیول پر بہترین کونسلنگ کے انتظامات کریں۔
بات چیت