سیاسی‘ سماجی شخصیت میاں زاہد اقبال کا (ن)  لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

 سیاسی‘ سماجی شخصیت میاں زاہد اقبال کا (ن)  لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت ...

  

بنگلہ منٹھار(نمائندہ پاکستان)  سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت میاں زاہد اقبال نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ اپنی پوری برادری اور گروپ کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

 شمولیت کا اعلان کردیا، گزشتہ روز میاں زاہد اقبال کی رہائش گاہ چک نمبر143 پی میں ایک شمولیتی تقریب و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں اُنہوں نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے زکوٰۃ اینڈ عشر چوہدری محمد شفیق اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری ظفر اقبال وڑائچ کی موجودگی میں اپنی پوری برادری اور گروپ کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کرکے پی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا واضح اعلان کیا،چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور چوہدری محمد شفیق نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو ویلکم کیا اور منٹھار کے مین پل اور قینچی چوک سے لے کر خواتین کالج تک 2 کلومیٹر روڑ کی جلد تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ اس دوران سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، چوہدری حسنین ظفر وڑائچ، سردار غلام رسول مہر، چوہدری نوید اختر، چوہدری محمد خان کاہلوں، چوہدری غلام نبی، چوہدری عمران علی، چوہدری محمد عتیق (نمبردار)، چوہدری محمد طاہر، چوہدری محمد حفیظ،میاں محمد عمر،سید کاشف بخاری سمیت علاقے کی دیگر اہم شخصیات، میڈیا کے نمائندگان موقع پر موجود تھے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -