غلام فرید کوریجہ کو ہراساں کرنے  کیخلاف سرائیکستان قومی کونسل کے  زیر اہتمام ملتان میں مظاہرہ‘انتظامیہ پر تنقید

     غلام فرید کوریجہ کو ہراساں کرنے  کیخلاف سرائیکستان قومی کونسل کے  زیر ...

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر)سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ اور سرائیکی ایکشن کمیٹی کے چئیرمین راشد عزیز بھٹہ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں سرائیکستان صوبہ محاذ کے چئیرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ کو راجن پور پولیس (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

کی طرف سے ہراساں کرنے اور پر امن احتجاجی کو گھیراو میں لینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے ایکشن لینا کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ غلام فرید کوریجہ اور انکے ساتھ خواجہ غلام فرید کے عرس پر پابندی کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے مگر راجن پور پولیس نے ناجائز طور پرانکو حراساں کیااور گرفتاری کی دھمکیاں دیں بعد میں عوام کے دباو پر انکو آزاد کیا۔سرائیکی رہنماوں نے کہا کہ مریم نواز کا جلسہ ہوسکتا ہے عرس کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اوراوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مگر صوبہ سرائیکستان کے قیام تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ہوشو شیدی،سانول اعوان اور آصف دھریجہ موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -