پنجاب بار کونسل الیکشن‘ 28 نومبر کو پولنگ‘ ایس او پیز فائنل
ملتان (خصو صی رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد 28 نومبر کو منعقدہ انتخابات کے لئے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق 28 نومبر کے روز منعقد انتخابات میں امیدواروں اور ووٹرز کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولنگ کا آغاز صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔کسی امیدوار کو انتخابی احاطے کے اندر اور باہر کھانا تقسم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پولنگ اسٹیشنز پر کوئی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلائے گا۔ اصل شناختی کارڈ اور پنجاب بار کونسل کا کارڈ (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)
رکھنے والے ووٹر کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، ٹریفک اور پنجاب پولیس کو سیکورٹی انتظامات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، پولنگ افسران کو ووٹوں کی گنتی کے بعد رزلٹس ریٹرننگ آفیسر کو بذریعہ واٹس ایپ بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ امیدواروں کو پینا فلیکس، بینرز آویزاں کرنے سے منع کیا گیا ہے، وکلاء کے علاوہ پرائیویٹ افراد کا پولنگ اسٹیشنز پر داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جائے گی۔
فائنل