خان پور: مساجد میں چوری کرنے والا گروہ سرگرم‘ گلوں سے رقم لیکر فرار 

  خان پور: مساجد میں چوری کرنے والا گروہ سرگرم‘ گلوں سے رقم لیکر فرار 

  

خان پور(تحصیل رپورٹر) خان پور میں مسجدوں میں چوری کرنے والا گروپ متحرک ہوگیا چوروں نے اللہ کے گھر کو بھی نہ چھوڑا رات کی تاریکی میں چوروں نے صدر بازار پھولوں والی مسجد کے تین گلے توڑے اور  بھاری  رقم لے کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق نا معلوم چوروں نے صدر بازار پھولوں والی  مسجد کے اندر داخل ہو کر مسجد کے تین گلوں کے تالے توڑ دیے اور  بھاری رقم  لیکر فرار ہو گئے ہیں زرائع کے مطابق مسجد کے گلے کافی عرصہ سے نہیں کھولے گئے (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

تھے اس سے قبل بھٹو پارک کے قریب مسجد اور غریب آباد میں مسجد کے بھی تالے توڑے گئے تھے  اہلیان شہر  نے ڈی ایس پی خان پور چوہدری فرخ جاوید اور ایس ایچ او سٹی سیف اللہ خان کورائی سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے۔

رقم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -