روہیلانوالی: مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن‘ 24 گھنٹوں بعد چاروں بچے بازیاب

    روہیلانوالی: مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن‘ 24 گھنٹوں بعد چاروں بچے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) تھانہ روہیلانوالی کے علاقے میں 4کم سن بچوں کے مبینہ اغوا کے معاملے کے بعد 24 گھنٹوں میں چاروں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، تفصیل کے مطابق 17 نومبر کی شام چار کم سن بچوں مزمل، مرسلین، شان اور محمد حسین جنکی عمریں 10 سے 14 سال تھیں کے مبینہ اغوا کی اطلاع ملی، اطلاع پر فوری طور ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی موقع پر پہنچے(بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
۔ تھانہ روہیلانوالی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 363 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا، پولیس نے بچوں کی تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں، مین روڈ بس سٹینڈز سے بچوں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کیں جہاں مظفرگڑھ اور ملتان تک جانے کی نشاندھی ملی پولیس نے تعاقب کیا بچے ملتان سے مظفرگڑھ پہنچے مظفرگڑھ سے ایک بچہ برآمد جبکہ باقی 3 پھر سے گم ہو گئے تاہم انتھک محنت و کوشش کے بعد چاروں بچوں کو برآمد کرالیا، بچے گھر سے 75000 نقد اٹھا کر چپکے سے گھر سے ملتان پھر مظفرگڑھ پہنچے تھے، پراسرار گمشدگی والدین کیلئے قیامت سے کم نہ تھی پولیس نے معاملے کی حساسیت کو جانچتے ہوئے ساری قوتیں صرف کیں اور بالآخر کامیابی ملی، مختصر وقت میں بچوں کی تلاش اور برآمدگی پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور پولیس ٹیم کیلئے 20 ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
بچے بازیاب