نوبیاہتا دلہن شادی کے 5 روز بعد اغوا‘ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج 

نوبیاہتا دلہن شادی کے 5 روز بعد اغوا‘ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج 

  

 بارہ میل(سپیشل رپورٹر) نو بیاہتا دلہن شادی کے پانچ روز بعد ہی اغواء کرلی گئی‘ تفصیل کے مطابق چک نمبر27/14 کے رہائشی قر با ن علی ولد نو شیر علی جسکی شادی رواں ماہ کی3کو ضحیٰ نامی خاتون سے ہوئی تھی مورخہ8نومبر کی شب قر بان دیگر اہلخانہ کے ہمراہ اپنے گھر سو رہا تھا کہ در میانی شب امتیاز احمد،عدیل احمد اپنے والد ممتاز احمد دیگر ساتھیوں محمد نوا ز ساتھی خواتین (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

حمیرا اشرف اور اریج کے ہمراہ دیواریں پھلانگتے گھر میں داخل ہو گئے اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے اسکی بیوی ضحیٰ کو اغواء کرکے ہمراہ لائی گاڑی میں سوار کرتے فرار ہوگئے،عبدالحکیم پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر نامزد اغواء کاروں کے خلاف مقد مہ در ج کر لیا ہے۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -