ایس او پیز کی خلاف ورزی، سرکاری، پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کرونا پھیلنے کا خدشہ، والدین میں تشویش

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، سرکاری، پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کرونا پھیلنے ...

  

 ملتان‘ کوٹ ادو(سپیشل رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر) ملتان اور تحصیل کوٹ ادو شہر کے بیشتر سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، سکولوں کے سربراہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 لگے، عدم توجہی کے باعث کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے خدشات منڈلانے لگے، تفصیل کے مطابق پنجاب بھرکی طرح ملتان‘ کوٹ ادو میں سکول تو کھول دیئے گئے لیکن حفاظتی اقدامات کے تمام دعوے ہوا ہو گئے، اکثر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی زوروں پر رہی، سکول کے اندر اساتذہ اور طلبہ نے ماسک پہننا چھوڑ دیا جبکہ سماجی فاصلے بھی نہ رہے سکولوں میں سماجی فاصلے کے لیے لگائے گئے نشانات بھی غائب ہیں،سکول کے سربراہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگے، بالخصوص چھٹی کے اوقات میں حفاظتی اقدامات نظر ہی نہیں آتے، اساتذہ اور طالب علموں کی اکثریت نے ماسک پہننا چھوڑ دیا،سکولوں سے سینیٹائزر بھی غائب ہیں جبکہ سماجی فاصلے کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا، سکولوں میں اقدامات صرف کاغذی کارروائی کی حد تک محدود ہیں، سرکاری سکولوں میں ماسک ہے نہ ہی سنیٹائرز کا استعمال ہورہا ہے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی بغیر ماسک سکول میں آ رہے ہیں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے

نظر انداز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -