صادق آباد کی 85 ویں سالگرہ‘ تقریب  میں سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت  شہریوں کا جوش و خروش‘ پروگرام  آرگنائزرز کیلئے یاد گاری شیلڈز‘ ایوارڈز

 صادق آباد کی 85 ویں سالگرہ‘ تقریب  میں سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت  شہریوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صاد ق آباد(نمائندہ خصوصی)صادق آباد کی 85ویں سالگرہ کی پرُوقار تقریب نشر ہوئی‘ سالگرہ کا کیک ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، ڈاکٹر عبدالمنان درویش،اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار،اکمل شاہد کنگ ودیگر(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
 نے کاٹا‘درجنوں کلچرل،آگاہی اور فوڈ کے سٹالز لگائے گئے، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر علی شہزاد تھے جبکہ سابق چیئرمین شعبہ ہسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر شاہد حسن رضوی،صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر عبدالمنان درویش،ڈائریکٹر انفارمیشن ریاض الحق بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل ملک ذکاء اللہ،اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخارشہر بھر کی اہم شخصیا ت سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد،چوہدری محمد یٰسین،حافظ عبدالرزاق،محمود احمد چوہدری،چوہدری شفقت حسین،ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ڈاکٹر لیاقت چوہان،انچارج ریسکیو 1122عاشق حسین،چوہدری ظفر ستار،چوہدری اشرف،دلدار چیمہ،حاجی افضل مقبول،شاہد امیر شاہد،پروفیسر صابر ملک نے شرکت کرتے ہوئے سالگرہ صادق آباد فیسٹیول کے انعقاد کوخوش آئند قراردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہاکہ وہ قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو اپنے اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں‘نامسائد حالات کے باوجود سالگرہ صادق آباد فیسٹیول کا انعقاد شہریوں کے لئے بہترین تفریح ثابت ہوا ہے او رمجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ شہریوں نے اپنے شہر کی سالگرہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ حکومتی ہدایات کورونا ایس او پیز پر بھی عمل کیا‘شہر کی سالگرہ میرے لئے حیران کن بات تھی لیکن شہریوں کا اس میں جوش و خروش دیکھ کر میں ضلع رحیم یارخان کی دوسری تحصیلوں کو بھی کہنا چاہوں گا کہ وہ ایسے صحت مند اور تفریحی پروگرام کا انعقاد کریں‘سالگرہ صادق آبا دکے موقع پر دیا جانیوالے سلوگن ”میرا عشق ہے پاکستان“پاکستانیت کے فروغ،وطن سے محبت اور دشمن کو واضح پیغام ہے۔85ویں سالگرہ کے موقع پر تمام شہریوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،بعد ازاں سابق چیئرمین شعبہ ہسٹری اسلامیہ یورنیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر شاہد حسن رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کے آباؤ اجداد نے بھی صادق آبا دشہر کے قیام کے حوالے سے ریاست بہاولپور میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کے حوالے سے  خطے کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس جگہ اب صادق آباد شہر ہے اس جگہ 1935سے قبل بستی صادق ورند ہوا کرتی تھی بعد ازاں نواب سر صادق محمد خان عباسی خامس نے اس شہر کو صادق ورند کے نام سے منسوب کردیا،صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر عبدالمنان درویش کو سالگرہ صادق آباد فیسٹول کے آرگنائزر چودھری اکمل شاہد کنگ اور شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے صادق آباد کی اعزازی شہریت دی اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمنان درویش نے کہاکہ صادق آبا دکے شہریوں کی طرف سے ملنے والی والہانہ محبت میرے لئے ناقابل فراموش ہے۔ آرگنائزر پروگرام چودھری اکمل شاہد کنگ نے اپنے خطاب میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز جن کے بچوں نے تقریب میں نعت خوانی،تلاوت اور ٹیبلو میں حصہ لیا ان کے علاوہ دیگر ادارے جن کی طرف سے سالگرہ صادق آباد فیسٹیول میں کلچرل،فوڈ،آگاہی،ریسکیو 1122،موٹر وے،سرعام ٹیم،فیکس اٹ،ڈس ایبلڈ پرسن کی طرف سے سٹالز لگانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور پروگرام میں شرکت پر نیک خواہشات کا اظہار کیا،آخر میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،سابق چیئرمین شعبہ ہسٹری اسلامیہ یورنیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر شاہد حسن رضوی،صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر عبدالمنان درویش،ڈائریکٹر انفارمیشن ریاض الحق بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل ملک ذکاء اللہ،اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار سمیت پروگرام کے انعقاد میں معاونین کو یادگاری شیلڈ ز دی گئیں جب کہ مریضوں کی خدمت اورکورونا وائرس سے جنگ کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹر نور احمد نورمرحوم اور شاعر بشیر احمد دیوانہ صادق آبادی مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں ان کے صاحبزادوں کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔
شیلڈز/ ایوارڈز