کل ٹیلی ویژن کا عالمی دن تقریبات کی تیاریاں مکمل

  کل ٹیلی ویژن کا عالمی دن تقریبات کی تیاریاں مکمل

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ٹیلیویژن کا عالمی کل دن منا یا جائے گا،حکومت پاکستان نے اکتوبر(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

1963میں ٹی وی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا اورنومبر1964 کو تجرباتی بنیادوں پرلاہور سے نشریات شروع کی گئی جبکہ1992 میں پہلی مرتبہ نجی ٹی وی کی نشریات کا آغاز ہوا،پاکستان میں سن 2ہزارسے اب تک کئی نجی ٹی وی چینلز آئے،اس وقت پاکستان میں تقریبا 8 کروڑ 60 لاکھ ٹی وی کے ناظرین موجود ہیں جن میں سے کیبل ٹی وی کے ناظرین 3 کروڑ 80لاکھ ہیں جبکہ ٹیر سٹیریل ناظرین کی تعداد 4 کروڑ 80ہے۔ جو ایک کروڑ 22 لاکھ ٹی وی سیٹ ٹی وی سیٹ کی مدد سے معلومات حاصل کرتے ہیں،یہاں یہ بات بڑی دلچسپ ہے کہ 5 کروڑ 2لاکھ ناظرین دیہی علاقوں میں اور 3 کروڑ 4لاکھ ناطرین شہری علاقوں میں ہیں جبکہ تقریبا 70 لاکھ ناظرین نیوز دیکھنا چاہتے ہیں اور2و کروڑ 60 لاکھ ناطرین تفریح سے متعلق پروگرام دیکھتے ہیں۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -