نیشنل بینک آف پاکستان‘ کچہری برانچ میں   فراڈ‘ درخواست ملتے ہی انکوائری شروع

 نیشنل بینک آف پاکستان‘ کچہری برانچ میں   فراڈ‘ درخواست ملتے ہی انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)نیشنل بینک آف پاکستان کچہری مین برانچ میں کروڑوں روپے فراڈ کے معاملے پر ایف آئی اے  ملتان نے بینک سے کروڑوں روپے لے کر فرار (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
ہونے والے ڈویثرنل کیشن انچارچ کیخلاف کارروائی کے لئے باضابطہ درخواست موصول ہونے پر انکوائری شروع کردی ہے۔جبکہ تفتیشی افسر نے مدعی کو آج  انکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے۔واضح رہے فاروق احمد چیف منیجر نیشنل بینک کچہری مین برانچ نے ایف آئی اے کو عمران نقوی کے خلاف کاروائی کیلئے درخواست دی ہے۔جس کے مطابق عمران نقوی نے بینک کے ایک کروڑ 74 لاکھ روپے غائب کر دیئے ہیں جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد نے مذکورہ معاملے کی چھان بین کیلئے  سب انسپکٹر عبدالروف کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔جبکہ انکوائری افسر نے شکایت کنندہ فاروق احمد کو اج ایف آئی اے سرکل آفس ملتان بسلسلہ انکوائری طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران نقوی 6 نومبر کو آخری بار بینک آئے اور 10 نومبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہوا۔بینک کی جانب سے 14 نومبر کو شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد سٹیٹ بینک نے نیشنل بینک ملتان ریجن کی برانچز کو کیش کی ترسیل رکوا دی ہے۔اور خصوصی ٹیم کی جانب سے کیش کی پڑتال جاری ہے۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد بینک سے مزید کروڑوں روپے غائب ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
فراڈ