رحیم یار خان: 15 وارداتوں میں چور لاکھوں کا سامان نقدی لیکر فرار

 رحیم یار خان: 15 وارداتوں میں چور لاکھوں کا سامان نقدی لیکر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخا ن(بیورو رپورٹ) چوری کی مزید 15وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے 3 موٹرسائیکل اور سامان لیکر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود غریب آباد کے رہائشی محمد جعفر کے ساتھ پیش آئی جس کی35ہزار مالیت کی موٹرسائیکل ملزم محمد عمران نے مسجد کے باہر سے چرالیدوسری واردات تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود محلہ اسلام نگر کے رہائشی عبدالمجید کے ساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ 5ہزار مالیت کی موٹرسائیکل(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
 نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالی تیسری واردات محلہ قمر آباد کے رہائشی محمد ریحان کریم کے ساتھ پیش آئی جس کی 30ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالیچوتھی واردات تھانہ صدر رحیم یارخان کی حدود امان گڑھ کے رہائشی خالد محمود کے ساتھ پیش آئی جس کی 50ہزار مالیت کی کپاس 2ملزمان علی حیدر وغیرہ نے گھر سے چرالیپانچویں واردات تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود بسم اللہ پور کے رہائشی محمد بوٹا کے ساتھ پیش آئی جہاں 2نامعلوم ملزمان نے گورنمنٹ بوائر سکول شاہ کالو سے 50ہزار مالیت کی ایل سی ڈی او بیٹری چرالیچھٹی واردات تھانہ صدر خانپور کی حدود چک 45پی کے رہائشی ناصر علی کے ساتھ پیش آئی جس کی 20ہزار مالیت کی کپاس گل شیر اور کرم خان نے چرالی ساتویں واردات تھانہ شیدانی کی حدود موضع رنداں کے رہائشی محمد عمران کے ساتھ پیش آئی جس کے 1لاکھ 20ہزار مالیت کے مویشی 5ملزمان عاصم علی وغیرہ نے گھر سے چرالئے آٹھویں واردات تھانہ منٹھار کی حدود چک 252پی کے رہائشی محمد سرور کے ساتھ پیش آئی جس کے رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران3ملزمان محمد یوسف وغیرہ نے 20ہزار مالیت کی کپاس چرالینویں واردات تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود کے رہائشی ظفر اقبال کے ساتھ پیش آئی جس سے 15ملزمان نے زدوکوب کرتے ہوئے 1550 روپے کی نقدی چرالیدسویں واردات تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود میاں غلام رسول کالونی کے رہائشی اللہ وسایا کے ساتھ پیش آئی جیسے 4ملزمان محمد علی وغیرہ نے تشدد کرتے ہوئے 10ہزار روپے کی نقدی چرالیگیارہویں واردات تھانہ کوٹسبزل کی حدود چک206پی کے رہائشی بھگوانہ جی کے ساتھ پیش آئی جس کے 75ہزار مالیت کے مویشی نامعلوم ملزمان نے بھانہ سے چرالئیبارہویں واردات تھانہ بھونگ کی حدود غازی آباد کے رہائشی رشید احمد کے ساتھ پیش آئی جس کے 5لاکھ 40ہزار مالیت کے مویشی 8ملزمان راول وغیرہ نے چرالئیتعاقب پر 3لاکھ 60ہزار مالیت کے مویشی راستے میں چھوڑ گئے تیرویں واردات تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود موضع گبول کے رہائشی غلام حسین کے ساتھ پیش آئی جس کے 1لاکھ مالیت کے کبوتر 4ملزمان محمد نجم وغیرہ نے چرا لئیچودہویں واردات موضع گل محمد لنگاہ کے رہائشی ولی محمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2ملزمان ملازم حسین وغیرہ نے سرکاری سکول سے 19ہزار5سو مالیت کے پنکھے و دیگر سامان چرالیا جبکہ پندرویں واردات تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود موضع دھارے اوٹ کے رہائشی ولی محمد کے ساتھ پیش آئی جس 50ہزار مالیت کا پیٹر انجن 2ملزمان طاہر علی وغیرہ نے چرا لیا اور فرار ہوگئے،پولیس نے مالکان کی رپورٹ پر ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف چوری کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔
چوری ڈکیتی