ڈیرہ: دو گاڑیوں سے چرس برآمد‘ 2 سمگلر گرفتار‘ تفتیش شروع 

  ڈیرہ: دو گاڑیوں سے چرس برآمد‘ 2 سمگلر گرفتار‘ تفتیش شروع 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ نے منشیات فروش اسمگلر دو سگے بھائیوں کو گرفتارکر لیا ہے ملزمان کو موقع سے گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے  گئے، دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق  بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر کریم نواز لغاری، ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری اور دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے بتایا کہ بارڈر ملٹری پولیس نے منشیات فروش(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

 اسمگلر دو سگے بھائیوں کو گرفتارکر لیا ہے بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلر بختیار اور اقبال کا تعلق بہاولپور سے ہے دونوں بھائی الگ الگ اپنی گاڑیوں میں منشیات صوبہ بلوچستان سے پنجاب بہاولپور سمگل کرنا چاہتے تھے پہلے ایک بھائی اقبال اپنی گاڑی میں چرس سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا اقبال کی گاڑی سے بیس پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے دوسرا بھائی بختیار بھی اقبال کی فوری گرفتاری کے بعد چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس کو بھی دوران چیکنگ گرفتار کر لیا گیا ہے بختیار کی گاڑی سے دس پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے دونوں بھائیوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ دونوں بھائی بہاولپور منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

چرس برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -