ہفتہ شان رحمت ا للعالمین بھرپور انداز میں منا رہے ہیں،مدثر ریاض 

ہفتہ شان رحمت ا للعالمین بھرپور انداز میں منا رہے ہیں،مدثر ریاض 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شان رحمت ا للعالمین  بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ٹاؤن ہال میں آج سیرت النبی ؐکے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی ہے اور لاہور شہر کے تمام سرکاری سکولوں میں  قرآن خوانی اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ رسول اکرم ؐکی شان بہت بلند ہے جن کی مداح سرائی بھی عبادت کی حیثیت رکھتی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اخوت و محبت کا درس دیا ہے۔

 ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ لاہور شہر کے تمام سرکاری سکولوں میں آج قرآنی خوانی اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا ہے اور طلباء  و طالبات نے تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی میں حصہ لیا اور آقا کریم دوجہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود سلام بھی پڑھا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اس دنیا میں آنے سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -