حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرے،خورشید احمد
لاہور(پ ر)حکومت ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمرڑتوڑ مہنگائی، روز افزوں غربت، بے روزگاری میں اضافہ اور سماج میں امیر وغریب کے مابین بے پناہ فرق دور کرے،واپڈا، سوئی گیس، پی آئی اے، ریلوے کی نج کاری نہ کی جائے یہ مطالبات بختیال لیبر ہال میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام اجتماع میں کئے گئے بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری،رانا عبدالشکور، اْسامہ طارق، جمیل مہر، ملک ظہور، ساجد کاظمی، نویدعاشق ڈوگر ودیگر نمائندگان نے خطاب کیا اجلا س میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ واپڈا میں ٹریڈ یونین کے ریفرنڈم کا جلد از جلد اعلان کیا جائیاور کارکنوں کی اْجرتوں اور پنشن میں مہنگائی کے مطابق کم ازکم 30% اضافہ کیا جائے-