حکومت اپوزیشن سے مقابلے بازی کر رہی ہے،سجاد نذیر

حکومت اپوزیشن سے مقابلے بازی کر رہی ہے،سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور انجمن گجراں پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے کی بجائے صرف اپوزیشن سے ہی مقابلے بازی میں مصروف ہے اب تک کوئی بھی عوام کے استعمال کی اشیاء سستی نہیں ہو سکی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں مارنے کا پلان بنا رکھا ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے مگر حکومت کی ساری مشینری صرف اپوزیشن کو دبانے میں لگی ہوئی ہے۔

 اگر یہی کام حکومت عوام کو ڈلیور کرنے کی طرف کرے تو شائد آج غریب آدمی کو تھوڑا بہت ریلیف مل جائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مقابلے میں حکومت کے جلسے سمجھ سے بالاتر ہیں جو حکومت کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کر رہی ہو وہ عوام سے ایس او پی پر عمل کرنے کی امید کیسے رکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں روز بروز بتدریج کمی ہو رہی ہے تبدیلی سرکار نے کو مایوس کیا ہے سہانے خواب دکھانے والوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے عوام پی ڈی ایم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں اور تبدیلی سرکار کی رخصتی تک ان کے ساتھ ہی کھڑے رہیں گے عوام نے گلگت میں پیپلز پارٹی کوووٹ دیکر تبدیلی سرکار کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے رزلٹ تبدیل کرکے پی ٹی آئی اپنی شکست کو جیت میں تو تبدیل کر سکتی ہے مگر عوامی حمائت اس کو کبھی بھی نہیں ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -