حضرت شاہ جمال قادریؒ کے تین روزہ عرس کا آغاز

  حضرت شاہ جمال قادریؒ کے تین روزہ عرس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)حضرت شاہ جمال قادری ؒ لاہور کے 393ویں سالانہ عرس مبارک کا افتتاح رسم چادر پوشی سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کیا۔انہوں نے کہا روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے صوفیاء کے نظامِ فکر وعمل کو اپنانا ہوگا۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیا نے عزت اور تقویت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے ابلاغ سے ہی روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔اس موقع پر زائرین کی کی کثیر تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔