پیپلز پارٹی  ملک کی سونامیوں سے جان چھڑائے گی،عابد صدیقی

 پیپلز پارٹی  ملک کی سونامیوں سے جان چھڑائے گی،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی  ملک کی سونامیوں سے جان چھڑائے گی،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے غریب آدمی کے گھر کاچولہا بند ہو گیا ہے۔

 حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غربت کے ہاتھوں مرنے والوں کا بھی خیال کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری ہر پلیٹ فارم پر عوام کی آواز کو بلند کر رہے ہیں۔ مہنگائی کا عفریت عوام کی زندگی کو اجیرن بنائے ہوئے ہے لیکن حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم معیشت بہتری کو بڑے فخریہ انداز میں بیان کر رہی ہے لیکن اس کے ثمرات عوام تک مہنگائی میں کمی کی صورت میں پہنچنے چاہئیں تھے مگر مہنگائی کا جِن دندنا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -