کورونا کی آڑ میں اپوز یشن کے جلسوں پر پابندی قبو ل نہیں،بلال میر

  کورونا کی آڑ میں اپوز یشن کے جلسوں پر پابندی قبو ل نہیں،بلال میر

  

 لاہور(پ ر) جمعیۃ علما ء اسلام کے معاو ن خصوصی برائے لاہور محمد بلا ل میر نے کہا ہے کہ کورونا کی آڑ میں اپوز یشن کے جلسوں پر پابندی قبو ل نہیں،22 نومبر کو پشاور میں شیڈول کے مطابق جلسہ ہوگا 30نومبر کو ملتان میں بھی جلسہ ہر صور ت ہو گا،کھلے میدانوں میں جلسوں پر پابندی بھی قبو ل نہیں۔

 ان خیا لا ت کااظہارانہو ں جے یو آئی کے رہنماؤں حاجی منظور خان آ فرید،حا فظ عبد الرحمن و دیگر سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ ریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے۔

، ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔ انہو ں نے کہاکہ الزام اور انتقام کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گی۔ حکومتی نااہلی و ناکامی کھل کر سامنے آ چکی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے،حکومت قادیانیوں کی سہولت کار بنی تو ایک دن میں ختم ہو جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -